ٹرمپ عمران کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں، انکی ٹیم سے بانی پی ٹی آئی کے کیس پر بات کرونگا: ذلفی بخاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بانی پی ٹی آئی کے قریبی دوست ذلفی بخاری نے دی نیوز سے گفتگو کی اور دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق ذلفی بخاری نے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم اور ان کے خاندان کے افراد سے رابطے میں ہیں۔ذلفی بخاری نے کہا کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کی سزا پر تشویش کا اظہار کرچکے اور وہ اپنے دل میں عمران خان کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے امریکی صدرکا منصب سنبھالنے کے بعد ان کی ٹیم کے ارکان، ٹرمپ کی صاحبزادی اور داماد سے جیل میں قید عمران خان اور ان کی پارٹی سے ہونے والی ناانصافیوں پر بات کروں گا۔اس سوال پر کہ کیا وہ بانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی سے متعلق ٹرمپ سے بات کا ارادہ رکھتے ہیں؟ اس پر ذلفی بخاری نے کہا کہ وہ انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی خلاف ورزیوں اور پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی خراب صورتحال بالخصوص بانی پی ٹی آئی کے کیس پر بات کا ارادہ رکھتے ہیں۔واضح رہےکہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ٹرمپ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ وزیر اعظم تھے تو ان کا ٹرمپ سے رابطہ رہتا تھا اور ان سے دوستانہ تعلق تھا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر