ذلفی بخاری نے عمران خان کی طرف سے ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں جیت پر مبارکباد دے دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ اور جے ڈی وانس کو جیت مبارک ہو۔ان کا کہنا تھا کہ یہ عظیم فتح بڑی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہوئے حاصل کی گئی، یہ کامیابی حقیقی تبدیلی اور معاشی استحکام کے لیے ایک واضح آواز ہے۔ذلفی بخاری نے کہا کہ مستقبل کو دیکھتے ہوئے یہ بڑے امکانات کا دور ہے، ہمیں امید ہے یہ نیا باب عالمی مسائل کے حل کی سمت میں فیصلہ کن اقدامات کا مشاہدہ کرے گا۔ذلفی بخاری نے عمران خان کی طرف سے ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں جیت پر مبارکباد دے دی۔ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ بالخصوص غزہ میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کی امید ہے، دعا ہے کہ یہ وقت اتحاد کا ہو اور سب کے لیے دنیا میں امن و خوشحالی لائے۔اپنے بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ جمہوریت کی کامیابی دیکھ کر باقی سب کو بھی امید ملتی ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر کے انتخاب کے لیے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ جیت لیا ہے۔امریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر