اسموگ کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے 18 اضلاع میں بارہویں تک تعلیمی ادارے بند کرنےکا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) محکمہ تعلیم پنجاب نے اسموگ کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور،گوجرانوالا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز کے 18 اضلاع کے سرکاری اور نجی سکینڈری اور ہائر سکینڈری تعلیمی ادارے 7 سے17 نومبر تک بند رہیں گے۔ چاروں ڈویژنز میں آن لائن کلاسز لی جائیں گی۔فضائی آلودگی میں لاہور کا پہلا نمبر، آئندہ 3 روز صورتحال مزید بدترین ہونے کا خدشہ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز بھی کل سے 17 نومبرتک بند رہیں گی۔یاد رہے کہ اسموگ کے باعث ایک ہفتے کے لیے پرائمری تک اسکول بند کرنےکا پہلے ہی اعلان کیا جاچکا ہے۔اس کے علاوہ لاہور،گوجرانوالا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز میں ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ 31 جنوری تک اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ باہر نکلتے ہوئے ماسک پہننےکی پابندی کی جائے۔ اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں سانس کے امراض بڑھ رہے ہیں۔ لوگوں کو کیمیائی مادوں کے اثرات سے بچانےکے لیے ماسک کی پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لاہور اسموگ: موٹر سائیکلوں کے اسٹینڈ بند اور چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کے مطابق نجی و سرکاری اداروں میں 50 فیصد “ورک فرام ہوم ” ہوگا۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مل کر کام کرنے تک اسموگ کا خاتمہ نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ آج صبح بھارتی آلودہ ہواؤں سے لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1100 سے زائد پر پہنچ گیا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر