اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ریلوے پولیس نے 46 کلو سے زائد چرس برآمد کرکے 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ریلوےپولیس کے مطابق گرفتارملزمان ٹرین کے ذریعے منشیات کراچی اسمگل کرنا چاہتے تھے اور راولپنڈی اسٹیشن پر تلاشی کے دوران ملزمان عزت اللہ اور بلال کے بیگ سے 30 کلو چرس برآمد ہوئی۔ ان کے علاوہ دو خواتین روشین اور ادیبہ کے ہینڈ بیگ سے بھی 16 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔
ٹرین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 46 کلو سے زائد چرس برآمد



