لبنانی سرحدکے قریب نیتن یاہوکی آمد سے چند منٹ قبل ڈرون حملہ، دورہ منسوخ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی قصبے میٹولا کے دورے کیلئے روانہ ہو چکے تھے، تاہم ان کے مقررہ مقام تک پہنچنے سے قبل میٹولا میں ایک ڈرون پھٹ گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دورے کیلئے مقررہ وقت سے 20 منٹ قبل ڈرون دھماکے سے پھٹ گیا۔حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی قصبے میٹولا میں فوجیوں سے ملاقات کیلئے طے شدہ اپنا دورہ منسوخ کردیا۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کو لبنان میں زمینی کارروائی کے دوران حزب اللہ کے مزاحمت کاروں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنانے کی بھی ویڈیو جاری کردی ہے۔ادھر جنوبی لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں دو میڈیکل ورکرز سمیت متعدد شہری شہید ہو گئے جبکہ غزہ میں اسرائیلی افواج نے 24 گھنٹوں میں مزید 35 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کردیا۔غزہ کی کمال عدوان اسپتال کے چلڈرن وارڈ پر اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری میں بھی کئی افراد زخمی ہوگئے۔اقوام کے ادارے یونیسیف کے مطابق دو روز میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں غزہ میں 50 سے زیادہ بچے شہید کردیے گئے۔اقوام متحدہ نے شمالی غزہ کی تمام آبادی کے بیماریوں اور قحط سے مرنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر