بھارتی سورما گھر پر ڈھیر، نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز 0-3 سے جیت کر وائٹ واش کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ممبئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارتی سورما 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھی ناکام رہے اور پوری بھارتی ٹیم 121 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔تیسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل نے 6 اور گلین فلپس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اعجاز پٹیل نے میچ میں 11 شکار کیے۔تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھارتی کپتان روہت شرما نے 11 رنز بنائے جب کہ شبھمن گل، ویرات کوہلی اور سرفراز خان ایک ایک رنز بناسکے۔ وکٹ کیپربیٹر رشبھ پنت نے 64 رنز کے ساتھ مزاحمت کی تاہم وہ بھی ٹیم کو تاریخی شکست سے نہ بچاسکے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 235 اوردوسری اننگز میں 174رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جب کہ میزبان بھارتی ٹیم پہلی اننگز 263 اور دوسری اننگز میں 121 رنز بناسکی۔خیال رہے کہ بھارت کو 25 ( 1999 ) سال کے بعد ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست ہوئی ہے۔سیریز کا پہلا میچ بنگلورو میں کھیلا گیا تھا جس میں روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ 36 سال بعد پہلا موقع تھا جب نیوزی لینڈ نے بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی۔اس کے بعد نیوزی لینڈ نے پونے میں کھیلےگئے دوسرے میچ میں 113 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کی اور یوں بھارت کو 12 برس بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر