پاکستان سب سے پہلے، جو پلیئر بہتر ہوگا وہی ٹیم کا حصہ ہوگا: رضوان کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نےکہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اسے بھول کر آگے بڑھنا ہے، سلیکشن کمیٹی کے ممبر کے یہاں ہونے سے میں خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پلیئنگ الیون میں میری بھی مشاورت ہوگی لیکن باقی لوگوں کی ان پٹ ہونا اچھی چیز ہے، میں مشاورت کے ساتھ چلنے والوں میں سے ہوں، نوجوان کھلاڑیوں کے بھی مشورے لیتا ہوں، ابھی جو نوجوان کھلاڑی آئے ہیں ان کے پاس بھی موقع ہے۔ محمد رضوان نے کہا کہ بابر اعظم، شاہین اور نسیم کی پاکستان کے لیے بہت پرفارمنس رہی ہیں، آج بابر اور شاہین کا نام اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ہی ہے، کھلاڑیوں پر برا وقت آتا ہے، وہ بھی اسی چیز سے گزر رہے ہیں، بابر اور شاہین اس چیز کو سمجھتے ہیں اور میں بھی انہیں جتنا ہوسکا، سپورٹ کروں گا۔ کپتان وائٹ بال ٹیم نے کہا کہ نسیم شاہ اپنی انجریز کی وجہ سے ان آؤٹ ہوتے رہے ہیں، فخر اور امام کی بہت پرفارمنس ہیں، فخر اوپر سے تیزی سے رنز کرتے تھے، فخر گیم چینجر کھلاڑی بھی ہے اور اس کے رنز کا بہت فرق پڑتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کی کرکٹ کو فالو نہیں کرنا، ہم نے اپنے وسائل کو دیکھنا ہے، ہمارے لیے پاکستان سب سے پہلے ہے، جو پلیئر بہتر ہوگا وہی ٹیم کا حصہ ہوگا، میرے لیے سب کپتان ہیں، اگر انہیں لگتا ہےکہ ان کے پاس کچھ اچھا ہے تو وہ شیئر کرسکتے ہیں۔ محمد رضوان نے مزید کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ فینز ہم سے مایوس ہیں، پاکستان ٹیم کی پرفارمنس پر فینز تھوڑا ناراض ضرور ہیں مگر ہمیں دنیا بھر میں پاکستانی فینز سپورٹ کرتے ہیں اور اب انہیں مایوس نہیں کریں گے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر