جرمنی کا سعودی سیاحوں کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان

برلن(نیشنل ٹائمز) جرمنی نے سعودی سیاحوں کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا۔ کو غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمن حکام کی جانب سے سعودی سیاحوں کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے جس پر عمل درآمد 25 جون سے ہوگا۔سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم جرمن سفارت خانے کا کہنا ہے کہ وہ سعودی شہری جنہوں نے کوروناویکسین کی دونوں خوراکیں لے ہی ہوں یا پھر وبا سے صحت یاب کے بعد ویکسین کی ایک ڈوز لگوائی انہیں جرمنی آنے کی اجازت ہوگی وہ بچیس جون سے سیاحت کے لیے جرمنی آسکیں گے،سفارت خانے کے مطابق نئے ضوابط کے تحت سعودی عرب میں ہر وہ شخص جو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ویکسین کی ایک خوراک لے چکا ہو یا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکا ہو وہ وائرس سے محفوظ شمار کیا جائے گا اور اسے پی سی آر کی پابندی سے استثنی حاصل ہوگا، مسافروں کو صرف ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔جرمن سفارت خانے کا مزید کہنا تھا کہ سیاحت کے لیے جرمنی کا سفر کرنے والوں کو ویکسین یافتہ ہونے کا ثبوت(ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی صورت میں پیش کرنا ہوگا،خیال رہے کہ 18 برس سے کم عمر کے افراد کو جرمنی میں داخلے پر عارضی پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر