بھارتی اداکار کو اپنے والد کے ساتھ مذاق کرنا مہنگا پڑگیا

ممبئی (نیو زڈیسک)بھارت کے نامور فوٹوگرافر نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مشہور ٹی وی اداکار کرن ویر بوہرا نے اپنے والد کے ساتھ ایک مذاق کرنے کی کوشش کی لیکن والد نے فوراً سے اپنے بیٹے کو تھپڑ رسید کردیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار پہلے کیمرے کے سامنے اپنا ٹوٹا ہوا ہیڈفون دکھاتے ہوئے کہتے ہیں ’’پاپا پر الزام لگاتا ہوں کہ یہ آپ نے توڑا ہے، دیکھتے ہیں وہ کیا کہتے ہیں، بہت مزہ آنے والا ہے۔لیکن جیسے ہی وہ کیمرے کے ساتھ اپنے والد کے پاس جاتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں، پاپا یہ آپ نے کیا کردیا۔ والد نے جواب دیا نہیں یہ میں نے نہیں توڑا جس پر کرن اپنا لہجہ تبدیل کرکے غصے والے انداز میں کہتا ہے ’’پاپا یہ مت کہیں کہ یہ آپ نے نہیں کیا، آخری بار آپ نے یہ ہیڈفون استعمال کیا تھا تو توڑا بھی آپ نے ہے جس پر والد نے اسے زور دار تھپڑ رسید کردیا۔کرن ویر بوہرا یہ کہہ کر واپس ہوجاتا ہے ’’یہ تو میں نے سوچا ہی نہیں تھا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے۔واضح رہے کرن ویر بوہرا درجنوں کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں جب کہ وہ فلم ’قسمت کنیکشن‘، ’ہمیں تم سے پیار کتنا‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر