صدر جو بائیڈن کا ابراہیم رئیسی سے ملاقات کا کوئی پلان نہیں ہے، ترجمان وائٹ ہاوس

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) وائٹ ہاوس کی ترجمان نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کا ابراہیم رئیسی سے ملاقات کا کوئی پلان نہیں ہے۔ نو منتخب ایرانی صدر کے بیان پر امریکا وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں، جوہری پروگرام پر مذاکرات کا چھٹا دور ختم ہو چکا ہے، معاہدے کے حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں کہی جا سکتی، ایران میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی، فیصلہ کرنے کی طاقت ابھی بھی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے پاس ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز نو منتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا تھا کہ امریکا دبا کے ذریعے ایران کو جھکانے میں ناکام ہوگیا ہے، امریکا نے پچھلے معاہدے کے پاسداری نہیں کی،کوئی نیا معاہدہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں ہے



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر