سست انٹرنیٹ کا مسئلہ ختم، سب میرین کیبل ٹھیک ہوگئی: پی ٹی اے کا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور ہونے کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔پی ٹی اے حکام کا بتانا ہے کہ جون میں ایس ایم ڈبلیو فور اور اگست میں اے اے ای ون سب میرین کیبل فالٹ کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں جنہیں بحالی کے لیے 4 ماہ کا وقت لگا ۔پی ٹی اے کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور ہونے اور دونوں کیبلز کی بحالی کے بعد 1750جی بی پی ایس کا شارٹ فال دور ہوگیا ہے اور انٹرنیٹ اب مکمل اسپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ فعال ہے۔حکام کے مطابق 2023 میں صلاحیت میں اضافے کے لیے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا جس کا مقصد کنیکٹیوٹی کے لیے اگلے 2 سالوں میں تین کیبلز کا اضافہ کرنا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر