اجے دیوگن کی سنگھم سمیت 3 بھارتی فلموں کی سعودی عرب میں نمائش روک دی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے 3 بھارتی فلموں کی نمائش کو روک دیا ہے جن میں اجے دیوگن کی سنگھم اگین بھی شامل ہے۔خبر کے مطابق جن دیگر 2 بھارتی فلموں کی نمائش کو روکا گیا ان میں کارتک آریان کی بھول بھلیاں 3 اور فلم اماران شامل ہیں۔ فلموں کی نمائش روکنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں مذہبی، جنسی یا حساس مواد ہونے کی بنا پر فلموں کو نمائش سے روکا جاتا ہے، سعودی عرب میں اس حوالے سے سخت پالیسی اپنائی جاتی ہے جب کہ ایسا پہلے بھی ہوتا رہا ہے۔ خبر کے مطابق تینوں فلموں کو دیوالی کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کیا جانا تھا جب کہ فلموں کو متحدہ عرب امارات میں شیڈول کے مطابق نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر