حکومت کا دسمبر اور جنوری میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزارت پیٹرولیم نے موسم سرما کے لیے گیس لوڈمینجمنٹ کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق دسمبر اور جنوری کے سخت سردی والے 2 مہینوں میں ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن بند کر دیے جائیں گے۔حکام کا بتانا ہے کہ ان 2 مہینوں میں جو ملکی صنعت گیس سے بجلی پیدا کرکے کام کرتی ہے اس کو بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی۔وزارت پیٹرولیم حکام کے مطابق یہ فیصلہ قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کو موسم سرما میں مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیےکیا گیا ہے۔اس طرح چاروں صوبوں میں جو انڈسٹری گیس سے بجلی پیدا کرکے کام کر رہی ہے یا کیپٹو پاور اسٹیشنز اپنے کارخانوں میں لگائے ہوئے ہیں ان اسٹیشنوں کے لیے دسمبر 2024 تا جنوری 2025 تک گیس کی فراہمی روک دی جائے گی اور یہ انڈسٹری بھی بجلی کمپنیوں کی بجلی استعمال کرے گی۔خبر کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم دسمبر 2024سے 31جنوری 2025 تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کے احکامات جاری کرے اور ان کے گیس کنکشن منقطع کرے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر