ملک میں مہنگائی ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اکنامک اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی کی شرح ساڑھے 3 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

وزارت خزانہ کی اکنامک اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی میں کمی کے علاوہ ترسیلات زر، برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق ملکی معیشت نے پہلی سہہ ماہی میں مستحکم بحالی کا مظاہرہ کیا۔ ستمبر میں مہنگائی 44 ماہ کی کم ترین سطح 6.9 فیصد پر آگئی۔ جبکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے 1.03 ارب ڈالر کی قسط ملنے سے معیشت کو تقویت ملی۔ ایس سی او کانفرنس سے کاروبار و مارکیٹ کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق آئندہ مہینوں میں معیشت پائیدار بحالی کے سفر پر گامزن رہے گی۔ ترسیلات زر میں 38.8 فیصد اضافہ اور حجم 8.78 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ پاکستانی برآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ اور حجم 7.49 ارب ڈالر رہا۔زیرجائزہ عرصے کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں 70.4 فیصد اضافہ ہوا اور 90 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئی۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 48 فیصد اضافے سے 77 کروڑ ڈالر رہی۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر