ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 900 روپے اضافہ ہوا ہے۔اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے ہے۔ ساتھ ہی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 486 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار 828 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 29 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 784 ڈالر فی اونس ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی انتخابات اور اس کے بعد کی معاشی صورتحال کے حوالے سے غیر یقینی کے باعث سونے کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔سرمایہ کار عام طور پر سونے میں سرمایہ کاری کرنے کو محفوظ سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سونے کی خریداری میں اضافہ ہورہا ہے جس سے سونے کی قیمت بھی بڑھ رہی ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر