اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 بینک ڈکیتیاں، 2 کیش وین بھی لوٹ لی گئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سیف سٹی اسلام آباد میں منگل کی دوپہر جی نائن پشاور موڑ پر سرکاری بینک کی کیش وین کو لوٹ لیا گیا۔جی نائن پشاور موڑ پر سرکاری بینک کے سامنے کیش وین رکی اور گارڈ رقم کا تھیلا لےکر بینک میں داخل ہونے لگا تو وہاں پہلے سے موجود مسلح موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کر دی اور رقم کا تھیلا لےکر فرار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق فائرنگ سے بینک سے ملحقہ ہوٹل میں کام کرنے والا ملازم میر حیدر جاں بحق ہوگیا ۔ فائرنگ سے بینک گارڈ اور ہوٹل کے 2 ملازم بھی زخمی ہوئے۔اس کے علاوہ جی 14 میں نجی بینک کو شام 4 بجے لوٹا گیا جہاں نامعلوم ملزمان نے بینک کے سکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کی اور بینک سے پیسے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سکیورٹی گارڈ کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پیر کو بھی سیف سٹی اسلام آباد کے سیکٹر جی 15 میں نجی بینک میں ڈکیتی کی گئی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے، پیر کو ہی آئی نائن میں بینک وین کو لوٹا گیا ، فائرنگ سے ایک گارڈ زخمی ہوا تھا۔آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا ہےکہ گزشتہ روز اور آج ڈکیتی کی دو، دو وارداتیں ہوئی ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، سی ٹی ڈی سمیت دیگر تمام ٹیموں کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد کے مطابق تمام ڈکیتیوں میں مختلف پیٹرن استعمال ہوا ہے، ڈیجیٹل سرویلینس اور شواہد کی مدد سے ڈکیتوں کو گرفتار کرلیں گے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر