انڈونیشیا نے آئی فون 16 سیریز کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اس پابندی کی وجہ ایپل کی جانب سے انڈونیشیا میں سرمایہ کاری کے وعدوں کو پورا نہ کرنا ہے۔امریکی کمپنی کی جانب سے ماضی میں انڈونیشیا میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ مراکز کے لیے 10 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا گیا تھا۔مگر اب تک ایپل کی جانب سے ساڑھے 9 کروڑ ڈالرز کی ہی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔اسی وجہ سے انڈونیشیا کی وزارت صنعت نے آئی فون سیریز اور ایپل واچ سیریز کی ڈیوائسز کے آئی ایم ای آئی سرٹیفکیٹس کے اجرا کو بلاک کر دیا ہے۔انڈونیشین خبر رساں ادارے کے مطابق غیر ملکی سیاحوں اور فضائی کمپنیوں کے عملے میں شامل افراد کو انڈونیشیا میں آئی فون 16 سیریز کی 2 ڈیوائسز لانے اور استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔مگر وہ ان ڈیوائسز کو انڈونیشیا میں فروخت نہیں کرسکیں گے۔انڈونیشین قوانین کے تحت غیر ملکی کمپنیوں کو وہاں کام کرنے کے لیے 40 فیصد مقامی مواد فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کے لیے کمپنیوں کو مقامی سطح پر اشیا تیار کرنا پڑتی ہیں، سافٹ وئیر مقامی وسطح پر تیار کرنے پڑتے ہیں یا ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرز قائم کرنا پڑتے ہیں۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر