ضلع خیبر میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ضلع خیبر کے علاقے تھانہ ملاگوری میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کے مطابق تھانہ ملاگوری ضلع خیبر کا دور آفتادہ علاقہ ہے جہاں قریبی پہاڑوں میں دہشتگردوں نے گھات لگاکر تھانہ ملاگوری کی عمارت پر فائرنگ کردی۔ ڈی پی او نے کہا کہ فائرنگ میں اسنائپر گن اور خودکار اسلحہ استعمال کیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار ثاقب خان موقع پر شہید ہوگیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہوگئے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس نے ہائی الرٹ جاری کرکے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کر رکھی ہیں اور دہشتگردوں کا تعاقب جاری ہے۔

دوسری جانب بنوں کے علاقے بکا خیل میں بھی پولیس اسٹیشن پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا اور جوابی فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر