شہریار کا قرآن حافظ ہونا مجھے بھاگیا، ہم دونوں ایکساتھ بے حد خوبصورت لگتے ہیں: وینا ملک

اسلام آباد(نیشنل ٹا ئمز)پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک کی ان دنوں خبروں میں آنے کی وجہ ان کی نئی محبت یعنی شہریار چوہدری نامی شخص ہیں۔

ویناملک ان دنوں ٹک ٹاکر شہریار چوہدری کے ساتھ تعلق کے باعث خبروں میں ہیں جو ان سے عمر میں 6 سال چھوٹے ہیں، دونوں کے درمیان تحفے تحائف دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے جو سوشل میڈیا پر دیکھا بھی جاسکتا ہے۔وینا ملک کے مداح ان کے شہریار چوہدری کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہینڈل ہی جانتے ہیں، وہ ٹک ٹاک پر ویڈیو کانٹینٹ بھی بناتے ہیں لیکن شہریار کا چہرہ اب تک کسی نے نہیں دیکھا، وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہوکر بھی سب کی نظروں سے اوجھل ہیں جبکہ وہ پیشے کے اعتبار سے بزنس مین اور انٹرپرینئر ہیں۔

حال ہی میں انڈیپینڈنٹ اردو سے کی گئی گفتگو کے دوران جہاں وینا نے شوبز سے عارضی وقفے اور اپنی ذاتی زندگی کے اتار چڑھاؤ پر بات کی، وہیں اپنی زندگی میں آنے والے مسٹری مین شہریار چوہدری کے حوالے سے بھی کئی انکشافات کیے۔شہریار چوہدری سے متعلق وینا ملک کا کہنا تھا کہ انھوں نے مجھے زندگی کا مثبت اور منفرد رخ دکھایا، شہریار کا قرآن پاک کا حافظ ہونا مجھے سب سے زیادہ بھایا۔

وینا ملک نے دعویٰ کیا کہ شہریار اور میں ایک ساتھ بہت خوبصورت لگتے ہیں، اسی وجہ سے اب میں بالی وڈ کے گانے زیادہ سننے لگی ہوں جبکہ شہریار بے پناہ مصروفیت کے باوجود میرے لیے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ ’انکی لکھائی بہت خوبصورت ہے، آواز بہت سُریلی ہے اور وہ گانا بہت اچھا گاتے ہیں‘۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر