جوہی چاولہ بالی وڈ کی امیر ترین حسینہ! فلمسازوں کے بچوں میں ہریتھک روشن کا غلبہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اداکارہ جوہی چاولہ بالی وڈ کی امیر ترین حسینہ ہیں جب کہ فلم سازوں کے بچوں میں ہریتھک روشن کا غلبہ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی امیر ترین اداکارہ کون ہے؟ اس سوال پر ذہن میں عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا یا ایشوریہ رائے بچن کے نام آتے ہیں لیکن یہ نام بالکل غلط ہیں۔ ایک 56 سالہ حسینہ نے تمام بڑی کمائی کرنے والی حسیناؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو ایک فلم کے لیے 4 سے 8 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔ہورون رچ لسٹ 2024 میں 90 کی دہائی کی اس اداکارہ کا نام جوہی چاولہ ہے، یہ جان کر حیرت ہوگی کہ کوئی بھی بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ کی دولت کے قریب بھی نہیں ہے۔

ہورون رچ لسٹ 2024کے مطابق جوہی چاولہ بالی وڈ کی امیر ترین اداکارہ ہیں جن کی کل دولت تقریباً ایک کھرب52ارب روپے( 4600 کروڑ بھارتی روپے) ہے۔اداکارہ جوہی چاولہ کی آمدنی کا بڑا حصہ کاروبار سے آتا ہے، ریڈ چلیز گروپ میں ان کا بڑا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ جوہی چاولہ آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی شریک مالک ہیں، ان کے شوہر کروڑ پتی بزنس مین جے مہتا ہیں۔جوہی چاولہ نے اپنے شوہر کے ساتھ مشترکہ کاروبار میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، اداکارہ رئیل اسٹیٹ میں بھی سرمایہ کاری کرتی ہیں، جوہی چاولہ کی آخری ہٹ فلم 2009 میں’لک بائی چانس‘ تھی۔

اس فلم کو بنانے میں 15 کروڑ روپے خرچ ہوئے جب کہ فلم نے 29 کروڑ روپے کمائے تھے، اس کے بعد بھی جوہی چاولہ کئی فلموں میں نظر آئیں لیکن کامیاب نہ ہو سکیں۔ایشوریا رائے کا نام اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، اداکارہ کے پاس28 ارب روپے کے اثاثے ہیں۔پریانکا چوپڑا اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کی کل جائیداد کی مالیت 21 ارب47کروڑ روپے ہے۔دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کا نام بھی ٹاپ 5 امیر ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہے، عالیہ بھٹ کے اثاثہ جات 18 ارب17کروڑ روپےہیں جب کہ دیپیکا پڈوکون کی کل دولت 16ارب52 کروڑ روپے ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر