ایپل کے چیف ایگزیکٹو نے اے آئی ٹولز کو اولین آئی فون کی ٹچ اسکرین جتنا اہم قرار دیدیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک کا ماننا ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز نے ان کی زندگی کو تبدیل کر دیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ٹم کک نے ایپل انٹیلی جنس کے بارے میں بات کی۔ایپل انٹیلی جنس پر مبنی اے آئی فیچرز اکتوبر کے آخر تک آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ٹم کک نے کہا کہ ایپل اسمارٹ فونز میں اے آئی ٹولز متعارف کرانے والی پہلی کمپنی نہیں مگر ہمارا طریقہ کار دیگر سے مختلف اور بہترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے اے آئی ٹیکنالوجی پر سب سے پہلے کام نہیں کیا، مگر ہم نے اس طرح کام کیا ہے کہ ہمارے خیال میں یہ صارفین کے لیے بہترین ثابت ہوگی’۔ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا ماننا ہے کہ ایپل انٹیلی جنس کے اضافے سے آئی فون، آئی پیڈ اور میک کو استعمال کرنے کا تجربہ بالکل اسی طرح بدل جائے گا جیسا اولین آئی فون کی ٹچ اسکرین نے سب کچھ بدل دیا تھا۔ٹم کک کے مطابق ایپل انٹیلی جنس میں ان کا ایک پسندیدہ فیچر ای میلز اور نوٹیفکیشنز کی سمری تیار کرنا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے کہنے پر روکا، میرا صبر جواب دے رہا ہے: امریکی صدر
مٹی کا تیل 7 روپے 23 پیسے سستا، پٹرول پر لیوی میں کمی، ڈیزل پر مزید اضافہ
پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود اکیلا ہو رہا ہے، اے ایس دلت
اسرائیل کا حماس کے عسکری رہنما عزالدین الحداد کو شہید کرنے کا دعویٰ
وزیراعظم کا پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن پر انسانی حقوق کے فروغ کا عزم
ایران امارات اختلافات، برکس اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم، مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہو سکا
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 45 روز کیلئے بڑھانے کا اعلان
پاکستان کا امن مشن ناکام نہیں ہوا، بھارت ہمارے ساتھ اپنے تعلق کا فیصلہ کر لے: عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر