پی آئی اے کی نجکاری، 100فیصد شیئرز کے مطالبے پر معاملہ پھر کھٹائی میں پڑ گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) قومی ایئر لائن(پی آئی اے)کی نجکاری کا معاملہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گیا، نجکاری میں حصہ لینے والی چھ کمپنیوں نے پی آئی اے کے 60 فیصد کے بجائے 100 فیصد شیئرز کا مطالبہ کر دیا جبکہ ملازمین کی مدت تین سال اور پینشن نہ دینے پر بھی تحفظات سامنے آگئے ہیں.

پی آئی اے ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن کو ان تحفظات کے بعد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور انہی مشکلات کے پیش نظر پہلے یکم اکتوبر کو کمپنیوں نے بولی دینی تھی پھر 30 اکتوبر کی تاریخ فائنل کی گئی مگر ابھی تک مزید تحفظات آنے پر نجکاری کا معاملہ کھٹائی میں پڑ چکا ہے حکومت کسی صورت 100 فیصد شیئرز کمپنیوں کو نہیں دے گی، پہلے 60 فیصد کی بات چل رہی تھی اب 75 فیصد کی بات چل رہی ہے اور 75 فیصد پر ہی ان کمپنیوں کو راضی کیا جائے گا.

رپورٹ کے مطابق اگر یہ کمپنیاں راضی نہ ہوئیں تو پھر پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ موخرکر دیا جائے گا اب دیکھنا یہ ہے کہ جن کمپنیوں نے جو اعتراضات اور تحفظات اٹھائے ہیں ان کو نجکاری کمیشن دور کرنے میں کامیاب ہوتا ہے یا نہیں. دوسری جانب نجکاری کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس متعلقہ کمپنیوں کی طرف سے کسی قسم کے نئے تحفظات سامنے نہیں آئے اگر آئیں گے تو اس پر غور و فکر کرنے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا، ابھی پی آئی اے کی فائنل بڈنگ نہیں ہوئی ہے اور جب تک کچھ فائنل نہیں ہو جاتا اس وقت تک کچھ نہیں کہا جا سکتا.
پی آئی اے ملازمین اور افسران کو بھی پی آئی اے کی نجکاری سے بہت سارے مسائل کا سامنا ہے اگر پی آئی اے سے زیادہ سے زیادہ شیئرز خریدنے والی کمپنی ملازمین کی مدت تین سال سے کم اور پینشن سمیت دیگر مراعات نہیں دیتی تو ان کا کیا بنے گا. ادھر بولی دینے والی کمپنیاں کہتی ہیں کہ 500 سے 600 ملین ڈالر کی انویسٹمنٹ بھی کرنی پڑے گی جو اسی صورت ممکن ہے جب 100 فیصد شیئرز ان کے پاس آئیں کیونکہ اس وقت پی آئی اے کے پاس جو جہاز ہیں ان میں سے زیادہ تر لیز پر ہیں اور پرانے ہیں جن کی آپریشنل کاسٹ زیادہ آتی ہے آپریشنل کاسٹ کو کم کرنے کے لیے نئے جہاز بھی لینا ضروری ہیں اور یہ سب اسی وقت ممکن ہوگا جب سارا عمل صاف شفاف ہوگا.



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر