معروف ٹی وی اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

کراچی ( نیشنل ٹائمز) پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار مظہر علی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق اداکار مظہر علی ان دنوں کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ آج خالق حقیقی سے جا ملے، مظہرعلی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کی گئی، مرحوم اداکار کی نمازِ جنازہ آج کراچی میں بعد نمازِ مغرب طیبہ مسجد ناظم آباد نمبر 3 میں ادا کی جائے گی۔
بتایا گیا ہے کہ اداکار مظہرعلی فیملی سمیت کینیڈا میں مقیم تھے، تاہم وہ طویل عرصے سے دل اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا تھے، مظہرعلی بیماری کی وجہ سے کافی عرصہ امریکہ کے ایک ہسپتال میں بھی انتہائی تشویشناک حالت میں زیر علاج رہے جہاں ان کے دل کی سرجری کی گئی تاہم بدقسمتی سے اس کے بعد ان کا دل مزید متاثر ہوگیا اور وہ کئی روز وینٹی لیٹر پر رہے۔

بتاتے چلیں کہ پاکستان کے سینیئر ورسٹائل اداکار مظہرعلی نے 1980/90ء کی دہائی میں طویل عرصے تک ٹی وی ناظرین کو اپنی شاندار اداکاری کے سحر میں جکڑے رکھا، ان کے مشہور ڈراموں میں ’عروسہ‘ اور ’افشاں‘ نمایاں ہیں، اس کے علاوہ ’شاہین‘ ، ’کالی دیمک‘ اور ’کانچ کی گڑیا‘ سے بھی انہیں کافی شہرت حاصل ہوئی، مظہرعلی نے ’گرہ‘ اور ’ہالہ‘ سمیت دیگر ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، مذکورہ ڈراموں میں ان کے کرداروں نے جان ڈال دی اور مظہرعلی کے کام کو ناظرین میں خوب پذیرائی ملی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر