اس وقت مہنگائی 44 ماہ کی کم ترین سطح پرآچکی ہے، 2025 تک 6 فیصد تک آجائے گی، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس وقت مہنگائی 44 ماہ کی کم ترین سطح پرآچکی ہے، 2025 تک 6 فیصد تک آجائے گی، ہڑتالوں کی وجہ سے یومیہ 190 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام منظوری کے باعث ملک میں مہنگائی میں کمی اور روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے۔
پالیسی ریٹ بھی نیچے آیا ہے سود کی شرح مزید نیچے آئے گی، مہنگائی بھی 6.9 فیصد پر آ گئی ہے، 2025 تک 6 فیصد تک آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتالوں کی وجہ سے یومیہ 190 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے، پچھلے 3 سے 4 دنوں میں ہڑتال سے اسلام آباد میں 8 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ مزید برآں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے بنیادی معاشی ڈھانچے میں اصلاحات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے ، توانائی، سرکاری اداروں کی بہتری، نجکاری، ٹیکس نظام اور حکومت کے ڈھانچے کو بہتر بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

وزیر خزانہ نے یہ بات منگل کویہاں بارکلیز کی قیادت میں سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ بنیادی معاشی ڈھانچے میں اصلاحات کاعمل جاری رہے گا، ماضی میں پاکستان کوقرضہ لینے والے ملک کے طور پر دیکھا جا رہا تھا لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ اس تاثر کو ختم کیا جائے اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت طے کیے گئے اہداف کو مستقل بنیادوں پر لاگو کیا جائے تاکہ ملکی معیشت میں پائیدار استحکام لایا جا سکے۔
وزیر خزانہ نے وفد کو گزشتہ 12 ماہ کے دوران نافذ کی جانے والی پالیسیوں اور اصلاحاتی اقدامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور کہا کہ اس کے نتیجہ میں بنیادی اور اہم نوعیت کے اقتصادی اشاریوں میں بہتری آئی ہے، ملکی کرنسی مستحکم ہے، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مہنگائی میں اہداف سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کا مجموعی قرض 70 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا، قرض بڑھنے سے ہرشہری 3 لاکھ روپے کا مقروض ہوگیا ہے۔
میڈیا کے مطابق اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کا مجموعی قرض 70 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔ مرکزی بینک نے اگست 2224 تک پاکستان پر مجموعی قرض کے نمبرز جاری کردیئے۔ مجموعی قرض 70 ہزار362 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے جو ملک کی جی ڈی پی کے 65 فیصد کے برابر ہے۔ قرض بڑھنے کے باعث پاکستان کا ہرشہری 3 لاکھ روپے کا مقروض ہوگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق ملک کے مجموعی قرض میں ماہانہ بنیادوں پر 1.1فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 10فیصد اضافہ ہوا، ایک ماہ میں حکومت نے 739 ارب روپے کا ملکی وغیرملکی قرض لیا۔ جولائی 2024 میں پاکستان پر مجموعی قرض کا حجم 69 ہزار 600 ارب روپے تھا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر