اسلام آباد انتظامیہ نے خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کر دیا

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں قائم خیبرپختونخواہ ہاؤس کو سیل کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں سی ڈی اے نے خیبرپختونخواہ ہاؤس کے متعدد بلاک سیل کردیئے، سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف سیل کیے، اس مقصد کے لیے اسپیشل مجسٹریٹ، اسسٹنٹ کمشنر اور سی ڈی اے ٹیم خیبرپختونخواہ ہاؤس پہنچی۔
سی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر خیبرپختونخواہ ہاؤس کے متعدد بلاک سیل کیے گئے کیوں کہ کے پی کے ہاؤس اسلام آباد کی لیز 2006ء میں ختم ہو چکی تھی، خیبرپختونخواہ ہاؤس کی لیز ختم ہونے پر سی ڈی اے نے انتظامیہ کو متعدد مراسلے بھیجے، جن میں سے آخری مراسلہ رواں سال تین مئی کو بھیجا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ کے پی ہاؤس کی تجدید کروائی جائے مگر کے پی ہاؤس انتظامیہ نے کوئی توجہ نہ دی، متعدد نوٹسز کے باوجود تجدید نہیں کرائی گئی اس لیے عمارت سیل کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ ہاؤس اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع ہے جس نے اس وقت توجہ حاصل کی جب تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کے اعلان کے بعد علی امین گنڈاپور خیبرپختونخواہ ہاؤس پہنچے تاہم کچھ ہی دیر بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی اسی مقام پر دیکھی گئی جس کے بعد پہلے اُن کی گرفتاری کا دعویٰ کرنے کے بعد تحریک انصاف نے بیان دیا کہ علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا ہاؤس میں حبس بے جا میں رکھا گیا ہے، تاہم وزیر داخلہ محسن نقوی نے اِن خبروں کی تردید کی اور کہا کہ گنڈاپور کسی ریاستی ادارے کی تحویل میں نہیں بلکہ اپنی مرضی سے خیبر پختونخواہ ہاؤس سے بھاگ گئے تھے جس کے شواہد بھی موجود ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ اتوار کی رات علی امین گنڈاپور کی مبینہ گمشدگی کے خلاف خیبرپختونخواہ اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب ہوا جہاں اراکین اسمبلی کی جانب سے دھواں دار تقاریر سے واضح ہوا کہ بیشتر ممبران اسمبلی کو بھی اِس بات کا علم نہیں تھا کہ صوبے کے وزیر اعلیٰ کہاں ہیں؟ اسی دوران اچانک علی امین گنڈا پور اسمبلی میں داخل ہوئے جہاں اُن کو دیکھتے ہی اراکین نے نعرے بلند کیے اور وزیراعلیٰ ہاتھ ہلا کر اُن نعروں کا جواب دیتے دکھائی دیئے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر