کنٹینر لگا کر موبائل فون سروس بند کر کے حکومت نے خود ہلچل مچا دی، فیصل واوڈا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کنٹینر لگا کر موبائل فون سروس بند کر کے حکومت نے خود ہلچل مچا دی، کنٹینر لگا کر لوگوں کو روکنے کی کیاضرورت ہے؟ حکومتی اقدامات سے پی ٹی آئی نفسیاتی طور پر کامیاب ہو جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹینر لگا کر موبائل فون سروس بند کر کے حکومت نے خود ہلچل مچائی، حکومتی اقدامات سے پی ٹی آئی نفسیاتی طور پر کامیاب ہو جاتی ہے، کنٹینر لگا کر لوگوں کو روکنے کی کیاضرورت ہے؟ قانون ہے کہ ڈی چوک پر احتجاج نہیں ہو سکتا۔

جو ڈی چوک آئے اسے گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دیں۔ کنٹینر لگا دیے جاتے ہیں جس سے عام آدمی بھی پریشان ہوتا ہے۔ حکومت کی نالائقی اور نکمی پالیسی کی وجہ سے تحریک انصاف کو بوسٹ مل جاتا ہے۔ حکومت اپنی ناکامی اسٹریٹیجی سے تحریک انصاف کو فائدہ پہنچا دیتی ہے۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور ڈی چوک نہیں آئے گا ، کل پریس کانفرنس میں کہا تھا علی امین اسلام آباد نہیں آئے گا، ٹائمنگ بڑی اہم ہے، جب ہیڈز آف سٹیٹ آرہے ہیں، سرمایہ کاری آرہی ہے، پاکستان کی قسمت بدلنے جارہی ہے، پی ٹی آئی پھر وہی کام کرنے جارہی جو آئی ایم ایف کو خط لکھ کر پاکستانیوں کی تقدیر سے کھیلنے کی کوشش کی۔
عمران خان کو اگر اقتدار چاہئے تو سب سے پہلے اپنے بیٹوں کو بلائیں، غریبوں کے بچے مرنے کیلئے ہیں؟ پی ٹی آئی کا طوفان پانی کا بلبلہ ثابت ہوا، کہاں ہیں عوام ؟ لوگوں نے مسترد کردیا۔ سرکاری 20، 25سو لوگ لے آئیں، باقی عوام کہاں ہے؟لوگوں کو مسئلہ روٹی ہسپتال سکول بجلی کے بل سستے ہوجائیں یہ پاکستان اور قوم کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی دو کام کرتی ہے آگ لگاتی ہے یا گالیاں دیتی ہے۔
پی ٹی آئی کا پانی کا بلبلہ ہے، حکومت خوامخواہ پبلسٹی کررہی ہے، حکومت نالائق نکمی پالیسی بناتی ہے جس کی وجہ سے پی ٹی ٓآئی کو بوسٹ ملتا ہے۔ ڈی چوک آنا قانون میں جرم ہے، جون ڈی چوک آئے گا اس و سزا ملتی چاہئے، کنٹینرلگانے سے عوام کو مشکلات ہوتی ہے ۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کو پتا کہ قانونی طور پر پھنس گے اب باہر نہیں آسکتے۔ پاکستان پٹری پر آگیا ہے، ڈالر پیٹرول، بجلی کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر