پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نےفواد چوہدری کو سیاسی خانہ بدوش قرار دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ فواد چودھری جیسے ’سیاسی خانہ بدوش‘ اپنی روٹی روزی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور سندھ حکومت کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں ۔ فواد چودھری کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ’ گملے ‘میں اگائی گئی تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی مصنوعی جڑیں سڑ چکی ہیں، اب توعمران خان کی نالائقی پر سلیکٹرز بھی پشیمان ہیں۔سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ یہ سندھ حکومت کی بے مثال کارکردگی ہے کہ کشمیر، گلگت ،کے پی ،پنجاب اور بلوچستان کے غریب مفت علاج کیلئے سندھ جاتے ہیں ،نام نہاد’انصاف صحت کارڈ‘ عوام کے ساتھ ظالمانہ فراڈ ہے کیونکہ مذکورہ کارڈ سے آج تک کسی غریب کا علاج نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے منتخب وزیراعظم نہیں ہیں، وہ اسمبلی آنے سے ڈرتے ہیں، آخر کب تک وہ نیب میں چھپ کر اپنا گریباں بچائیں گے؟۔سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ فواد چودھری جیسے سیاسی خانہ بدوش جانتے ہیں کہ انہیں جعلی طریقے سے اقتدار میں لایا گیا ہے ، عمران خان چور دروازے سے اقتدار میں آئے تھے اس لیئے انہیں رسوا ہوکر اقتدار سے نکلنا پڑ رہا ہے ۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کئی گھنٹے بعد بھی بغیر کسی معاہدے کے ختم
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکہ-ایران مذاکرات کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر