سونا مزید مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (نیشنل ٹائمز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 05 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277 روپے 63 پیسے ہوگئی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 73 روپے 97 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 736 روپے 43 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹر بینک مارکیٹ میں قدر 721 روپے 12 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 908 روپے 64 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 16 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ مزید برآں ماہ ستمبر میں تجارتی خسارہ 2 فیصد اضافے سے 1.78ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں ملکی درآمدات و برآمدات میں 2.2فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 4فیصد اضافے سے 5.4ارب ڈالر رہا۔
رواں مالی سال جولائی تا ستمبر تجارتی خسارہ 5 ارب 44 کروڑ ڈالر رہا جب کہ جولائی تا ستمبر تجارتی خسارہ 4.24 فیصد بڑھا۔ جولائی تاستمبر برآمدات میں 14.11فیصد اور درآمدات میں 9.86 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال جولائی تا ستمبر برآمدات 7 ارب 87 کروڑ ڈالر رہیں۔ جولائی تا ستمبر درآمدات 13ارب 31 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوئیں۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر