اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی نے پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ تقاریب ملک بھر میں تحصیل کی سطح پر منعقد کرے گی۔ پارٹی کارکن یونین کونسل سطح پر شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ جوش و خروش کے ساتھ منائیںگے اور سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخآری نے پیپلز پارٹی کے عہدیداران کو سالگرہ تقریبات منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے اورتمام جمہوریت پسندوں کو بے نظیر بھٹو شہید سالگرہ تقریبات میں شرکت کی درخواست کی ہے۔ نیر بخآری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چاروں صوبوں کی زنجیر بے نظیر نعرہ شہید بے نظیر بھٹو کی قومی خدمات کا اعتراف ہے۔ پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو شہید کے نظریئے کے تحت آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی تکریم کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری سوچ کے قلع قمع کیلئے بے نظیر بھٹو کی بے نظیر سوچ اور فکر پر عمل ضروری ہے۔ نیر بخاری نے مزید کہا کہ بے مثال قومی راہنما بے نظیر بھٹو شہید کی ملکی جمہوری آئینی عوامی خدمات ہمیشہ یاد رہینگی۔ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی شہید قائد کے مشن پر عمل پیرا رہنے کا تجدید عہد کرتی ہے۔نیر بخاری نے کہا کہ آمریت کے خلاف اور جمہوریت کی بحالی اور مظبوطی کیلئے بی بی شہید نے تاریخی جدوجہد کی نیر بخاری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اقوام عالم میں پاکستان اور جمہوریت کا مثبت چہرہ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام بی بی شہید کی جدوجہد اور قربانی کا مرہون منت ہے۔نیر بخاری نے مزید کہا کہ قوم کی بے نظیر بیٹی نے آمریت اور دہشتگردی کے خلاف مردانہ وارجنگ میں وطن پر جان نچھاور کی۔ بے نظیر بھٹو ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے دہشتگردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار تھیں ۔نیر بخاری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں ۔چیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی زبردستی نظریہ مسلط کرنے والوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن پر چلتے ہوئے ملک کو دہشتگردانہ زینیت سے پاک کریں گے۔
پیپلز پارٹی نے پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ تقاریب ملک بھر میں تحصیل کی سطح پر منعقد کرنے کا اعلان کر دیا



