پنجاب میں 6کروڑ 70 لاکھ افراد ایسے ہیں جنہیں ویکسین لگ سکتی ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں اس وقت 6کروڑ 70 لاکھ افراد ایسیہیں جنہیں ویکسین لگ سکتی ہے،صوبائی حکومت چین اور ڈبلیو ایچ او سے خیرات میں ملی ویکسین لگا رہی ہے، ابھی تک بزدار حکومت ایک ڈوز بھی خریدنے کی اہل نہیں ہوئی۔اتوار کولاہور سے جاری کیے گئے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں پہلی ویکسین 10مارچ 2021کو لگائی اور آج چار ماہ بعد پنجاب کے 50لاکھ سے بھی کم افراد کو ویکسین لگی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ تمام وہ ویکسین ہے جو چین اور ڈبلیو ایچ او سے خیرات میں ملی ہے جبکہ مئی 2021کو پنجاب حکومت نے دس لاکھ ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک کمپنی بھاگ گئی تو دوسری نے 10لاکھ ویکسین کے 6ارب روپے مانگے جبکہ بزدار حکومت نے ویکسین خریدنے کے لیے صرف ڈیڑھ ارب رکھے لیکن ابھی تک بزدار حکومت ایک ڈوز بھی خریدنے کی اہل نہیں ہوئی۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے جون تک 1کروڑ 20 لاکھ افراد کی ویکسینیشن کا ٹارگٹ رکھ لیا ہے۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کئی گھنٹے بعد بھی بغیر کسی معاہدے کے ختم
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکہ-ایران مذاکرات کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر