خوشخبری، سیمنٹ کی قیمت میں کمی ہو گئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں دوسرے ہفتے بھی معمولی کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں فی بوری 1490 سے 1500 روپے کے درمیان فروخت ہو تی رہی ۔ ستمبر کے آخر میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1497 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے ہفتے کے 1510 روپے کی قیمت سے 0.74 فیصد کمی ظاہر کرتی ہے۔ جنوبی شہروں میں بھی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔شمالی علاقوں میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی قیمت 1459 روپے رہی، جبکہ راولپنڈی میں یہ قیمت 1449 روپے رہی۔ گوجرانوالہ اور سیالکوٹ دونوں میں سیمنٹ 1500 روپے فی بوری میں فروخت ہوئی، جبکہ لاہور میں سب سے زیادہ 1530 روپے فی بوری کی قیمت ریکارڈ کی گئی۔ فیصل آباد میں 1510 روپے، سرگودھا اور ملتان میں 1503 روپے، بہاولپور میں 1500 روپے، اور پشاور میں 1543 روپے کی قیمت ریکارڈ کی گئی۔ بنوں میں قیمت 1470 روپے رہی۔جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی قیمت 1340 روپے رہی جبکہ حیدرآباد میں یہ قیمت 1333 روپے تھی۔ سکھر میں سیمنٹ 1450 روپے، لاڑکانہ میں 1400 روپے، اور کوئٹہ میں 1430 روپے میں فروخت ہوا۔قیمتوں میں یہ تبدیلیاں مارکیٹ میں اتار چڑھا کی وجہ سے ہیں، جو خطے بھر میں تعمیراتی لاگت کو متاثر کر سکتی ہیں۔ میپل لیف سیمنٹ کی بوری 1480 روپے سے 1490 روپے تک فروخت ہو تی رہی ، لکی سیمنٹ 1465 روپے سے 1475 روپے تک فروخت ہوئی ۔ ان کے علاوہ فوجی سیمنٹ کی بوری 1470 روپے سے 1480 روپے کے درمیان جبکہ عسکری سیمنٹ کی بوری 1465 روپے سے 1475 روپے کے درمیان فروخت ہو رہی ہے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر