فردوس عاشق اعوان کیخلاف مقدمے کیلئے قادر مندوخیل نے درخواست جمع کرا دی

کراچی(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے ترجمان پنجاب حکومت و معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے خلاف تھانے میں درخواست دیدی۔قادر خان مندوخیل نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے ایکسپریس نیوز چینل کے ٹی وی شو کے دوران مجھے تھپڑ مارا،گالیاں اور دھمکیاں بھی دیں لہذا فردوس عاشق اعوان کے خلاف ہراسانی، قتل کی دھمکیاں اور تشدد کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔قادر مندوخیل نے درخواست کراچی کے ضلع کیماڑی کے سعید آباد تھانے میں جمع کروائی ہے، درخواست میں کہا کہ قانون کے سیکشن 179 سی آر پی سے کے تحت وہ ملک کے کسی بھی حصے میں مقدمہ دائر کرسکتے ہیں۔درخواست گزار درخواست کے ساتھ ویڈیو شواہد بھی منسلک کیے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر