احتساب کے نام پر ڈرامہ انتقام میں بدل چکا ہے، سراج الحق

فیصل آباد(نیشنل ٹائمز)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو دبانے کیلئے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے، احتساب کے نام پر ڈرامہ کیا گیا جو انتقام میں بدل چکا ہے، نون لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا عالمی مالیاتی اداروں کا ایجنڈا ہے، آئی ایم ایف کی شرائط پر بنایا گیا بجٹ پیش کیا گیا،حکومت کے الیکشن سے متعلق بنائے گئے قوانین ناقابل قبول ہیں۔وہ اتوار کوفیصل آباد میں علما و مشائخ کنونشن سے خطاب اور بعد ازں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ کیسا احتساب ہے جو حکومت میں ہے، ان کا احتساب نہیں ہوتا، نیب کو چینی، ادویات اور آٹے کے اسکینڈل پر بھی نوٹس لینا چاہیے، مسلمانوں کو تقسیم کر کے نشانہ بنایا جا رہا ہے، ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے، علمائے کرام کو کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا عالمی مالیاتی اداروں کا ایجنڈا ہے، آئی ایم ایف کی شرائط پر بنایا گیا بجٹ پیش کیا گیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو دھوکا دیا، کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، ملک کے 70 فیصد عوام کا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت امریکا سے ہونے والے معاہدے قومی اسمبلی میں پیش کرے، اپوزیشن اور حکومت مشترکہ طور پر شفاف الیکشن کا لائحہ عمل بنائیں۔جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے الیکشن سے متعلق بنائے گئے قوانین ناقابلِ قبول ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر