عالمی مارکیٹ میں تیل مزید مہنگا ہو گیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) عالمی مارکیٹ میں تیل مزید مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مشرق وسطی میں جاری تنازع اور کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملے کے بعد خام تیل کی قیمت میں 0.94 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں برینٹ آئل کی قیمت بڑھ کر 72.27 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی بڑھتی ہے تو آئندہ دنوں میں تیل کی سپلائی لائنز میں مزید تعطل کا خدشہ ہے۔ تیل کی سپلائی میں تعطل آنے کی وجہ سے قیمتوں میں مزید اضافہ ہو جانے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمتوں میں کمی کر دی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے چاروں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 7 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے کمی کر دی گئی۔ پٹرل کی فی لیٹر نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے، ہائی اسپیڈل ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 246 روپے 29 پیسے مقرر کر دی گئی۔
جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 140 روپے 90 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 154 روپے 90 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ اس سے قبل اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 7روپے 31پیسے فی کلو گرام کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ماہ اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمت 251روپے 30 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ اضافے کے بعد 11اعشاریہ 8کلو گرام کا گھریلو سلینڈر 86روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ گھریلو سلینڈر کی قیمت 2965روپے مقرر کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر