افغانستان میں امریکی سفارتی خانے کا اہلکار کورونا سے ہلاک، 114قرنطینہ

کابل(نیشنل ٹائمز) افغانستان میں ایک دن کے دوران کورونا کے باعث امریکی سفارت خانے کے ایک اہل کار سمیت 100سے زائد افراد ہلاک اور ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جو کہ کسی بھی روز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ زدہ افغانستان میں کورونا وبا کی صورت حال انتہائی خراب ہوگئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائز نے کورونا سے ایک سفارتی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دارالحکومت کابل میں قائم امریکی سفارت خانے کے عملے کا کورونا ٹیسٹ کرایا اور درجنوں افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے پر 114افراد کو قرنطینہ کیا گیا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والے امریکی سفارت کار کے اہلکار کا نام نہیں بتایا تاہم انہوں نے کہا کہ ویکسین کی کمی کو پورا کرنے کے لیے امریکا سے ویکسین کابل بھیجوائی جا رہی ہیں۔افغانستان میں مجموعی طور پر ایک لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے اور اس مہلک وائرس سے 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تاہم جنگ زدہ ملک میں صورت حال نارمل نہ ہونے کی وجہ سے درست تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر