پاکستان میں کورونا ویکسین کی عدم دستیابی، شہباز شریف کا شدید تشویش کا اظہار

لاہور(نیشنل ٹائمز)قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں کورونا ویکسین کی عدم دستیابی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے، ادویات کی فی الفور فراہمی کا بندوبست کیا جائے۔اتوار کوشہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیس کروڑ عوام کی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی جائے، چند لاکھ ڈوز منگوانے اور خیراتی ویکسین سے کام چلانے کی چھوٹی سوچ تبدیل کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی عدم دستیابی حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی کا ایک اور ثبوت ہے۔ اپوزیشن نے بار بار خبردار کیا تھا کہ عوام کی زندگیاں موذی وائرس سے محفوظ بنانے کے لئے بروقت ویکسین کی بکنگ کرائی جانی چاہیے۔ان کا کہنا تھا لیکن ویکسین کے فراہمی کے معاملے میں وہی کچھ ہو رہا ہے جو ایل این جی کی فراہمی کے معاملے میں ہوا تھا۔ آٹا، چینی اور ادویات کے معاملے میں جس طرح مفاد پرستوں نے جیبیں بھریں، کورونا ویکسین میں وہی کچھ دہرایا جا رہا ہے۔لیگی قائد نے کہا کہ افسوس ہے کہ عوام کی زندگی کے معاملے میں حکومت مجرمانہ غفلت کا سنگین ترین مظاہرہ کر رہی ہے۔ 1200 ارب روپے کے کورونا ریلیف پیکج پر کرپشن کے سنگین سوالات نے صورتحال پہلے ہی گھمبیر بنا رکھی ہے۔ عوامی سرمائے کی چوری انتہا پر ہے اور عوام کو خدمات کی فراہمی صفر ہے۔ حکومت کی چوری، نااہلی اور بد انتظامی کی سزا عوام کو مل رہی ہے جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کئی گھنٹے بعد بھی بغیر کسی معاہدے کے ختم
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکہ-ایران مذاکرات کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر