سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکریاں دینے کے حوالے سے پالیسی پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکریاں دینے کے حوالے سے پالیسی پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو کوٹے پر ملازمت دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی. عدالت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل زیرسماعت ہے سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکریاں دینے کا کوئی قانون بتائیں یا لاجک دیں ہر حکومتی پالیسی کی کوئی لاجک تو ہونی چاہیے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ کل چیف جسٹس کے بچوں کو سرکاری نوکریاں دینے کی پالیسی بنا دیں تو پھر مجھے سیکشن آفیسر کا جواب دینے کے بجائے قانونی بات کریں انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والوں کو پینشن تو ملتی ہے پینشن کے باوجود یہ ٹھیکہ لینے کی کیا ضرورت ہے. عدالت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پنجاب حکومت کے سروس رولز میں ترمیم کر کے بچوں کا کوٹہ ختم کردیا گیا ہے چیف جسٹس نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں بچے کو نوکری لگا دیں اب 10-20 سال ساتھ نوکری کرنے والے کو انکار کیسے کریں گے تقرری کے ساتھ دس ایڈیشنل نمبر بھی لگا دیے گئے۔
عدالت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ سندھ میں بچوں کو نوکری دینے کا قانون موجود ہے چیف جسٹس نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 27 کے تحت تمام شہری برابر ہیں یہ تو ملازمین کے لیے کھانچہ بنا دیا گیا ہے ایسے تو کل باہر سے کوئی نوکری حاصل نہیں کرسکے گا اب کہیں گے ہم نوکریاں دے رہے تھے سپریم کورٹ نے روک دیا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر