لاہور(نیشنل ٹائمز) خاتون اول بشری عمران کی خصوصی دلچسپی کے نتیجے میں پاکستان کی سب سے قدیم اور معتبر درسگاہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے لئے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں 1.84بلین کی رقم سے چار ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں پنجاب حکومت جی سی یو میں گرلز ہاسٹل، سوئمنگ پول اور صوفزم سینٹر کے قیام کے لئے فنڈز فراہم کریگی،تینوں منصوبے بجٹ دستاویز میں پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہیں،وفاقی حکومت کی جانب سے بھی جی سی یونیورسٹی کے نئے کیمس کے فیز- ٹو کے لئے 1158ملین دے گی، مالی سال 2021-22میں ان منصوبوں کے آغاز کے لئے بجٹ دستاویز ات میں 410ملین روپے مختص کیئے گئے جس میں 143ملین روپے سے جی سی یو میں شیخ ابوالحسن اشھدلی تصوف، سائنس اینڈٹیکنالوجی سینٹر قائم کیا جائے گاجبکہ سوئمنگ پول پر 100ملین اور گرلز ہاسٹل پر 440ملین روپے کی لاگت آئے گی
خاتون اول کی خصوصی دلچسپی کے باعث جی سی یو میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز



