آصف زرداری پیپلزپارٹی میں اہم شخصیات کی شمولیت کیلئے سرگرم

لاہور (نیشنل ٹائمز ) پیپلز پارٹی نے سیاسی شخصیات کی شمولیت کے لئے پنجاب اور بلوچستان میں سرگرمیاں تیز کردیں، آصف علی زرداری کے دورہ لاہور میں کئی اہم شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے سیاسی شخصیات کی شمولیت کے لیے سرگرمیاں تیز کردیں ، شمولیت کے لئے پنجاب اور بلوچستان پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے موثرسیاسی قبائل پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے تیار ہے جبکہ پنجاب سے متعدد سیاسی شخصیات کی شمولیت کا امکان ہے۔پی پی مختلف حلقوں سے جیتنے کی پوزیشن والے امیدواروں سے رابطے میں ہے جبکہ پیپلز پارٹی چھوڑکرپی ٹی آئی میں جانیوالے کی واپسی کیلئے کوشش جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری کے دورہ لاہور میں کئی اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کریں گی، سابق گورنرپنجاب ذوالفقار خان کھوسہ کی سابق صدرسے ملاقات کاامکان ہے، جس میں ذوالفقارخان کھوسہ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت متوقع ہے۔ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق آصف زرداری کے پیپلزپارٹی پنجاب کو مضبوط کرنے کے لئے اہم شخصیات سے رابطے ہیں ، آصف زرداری نے قاسم ضیا کو پنجاب میں اہم ذمہ داری کی آفرکر دی۔آصف زرداری دورہ لاہورمیں اپناطبی معائنہ بھی کروائیں گے اور پیپلزپارٹی پنجاب تنظیم کے مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے جبکہ حاجی عزیز الرحمان چن کی عیادت کیلئے ان کے گھرجائیں گے۔آصف زرداری چندروزلاہورمیں قیام کے دوران ماضی میں حلیف جماعتوں کے رہنمائوں سے بھی رابطے کریں گے، بجٹ کے بعد بلوچستان اور پنجاب سے کئی شخصیات پی پی میں شامل ہوں گی۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر