افغانستان میں آئندہ 2ماہ بہت اہم ‘ بارڈر پر باڑ لگا رہے ہیں‘ شیخ رشید احمد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغان بارڈر پر باڑ لگا رہے ہیں‘افغانستان میں آئندہ دو ماہ بہت اہم ہیں‘ وقت آگیا تلخیوں کو ختم کرنا ہوگا،اگر ہم نے تلخیاں ختم نہ کی تو الیکشن میں ٹرمپ اور جوبائیڈن والا حال ہوگا‘تمام ویزے آن لائن ہو چکے ہیں ، ایگزٹ ویزا بھی آن لائن کر دیا ہے ‘ عمران خان کی حکومت میں تین لاکھ ویزے جاری ہو چکے ہیں ‘حکومت نے ڈیموں پر کام شروع کیا ہے‘ پاکستان میں بجلی سستی ہو جائے تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے ، ملک میں جتنے مسائل پیدا ہوئے وہ سب مہنگی بجلی کے باعث پیدا ہوئے ‘ ماضی میں مہنگی بجلی کے معاہدے کئے گئے تھیسب آئی ایم ایف کے پاس مجموری کے تحت ہی جاتے ہیں‘ احساس پروگرام دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے ‘اوور سیز پاکستانیوں نے عمران خان پر اعتبار کر کے 9 بلین ڈالرز بھیجے۔ہفتہ کو قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے افغانستان بارڈر کی 88فیصد فرانزک کردی ہے جبکہ 12فیصد رہ گئی ہے وہ بھی جلد کر دیں گے،طورخم میں شنواری کو الا کریں گے،ہم افغان بارڈر پر فینسنگ کر رہے ہیں،اس وقت 38جگہ لڑائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس ہر کوئی جاتا ہے ،ہر کوئی ایسے باتیں کرتا ہے ،پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں نے 9 ارب ڈالرز بھیجے ہیں،ورنہ پاکستان ڈیفالٹ ہوجاتا ہے،اگر ہم پڑوسی ممالک سے رجوع نہ کرتے تو روز کشکول کا استعمال ہوتا،آئی ایم ایف کے پاس سب جاتے ہیں،آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہوتی ہے،عمران خان کرپشن ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ویزے اب آن لائن ہو گئے ہیں،اب ایگزیٹو ویزا بھی آن لائن ہوگا ،ویزوں کے بیک لاک ختم کررہے ہیں ،دو ہزار روپے اضافی دے کر ایک دن میں پاسپورٹ مل سکتا ہے ،اب ہم ای پاسپورٹ پر جارہے ہیں ،فاٹا سے شناختی کارڈز کے لیے موبائیل رجسٹریشن کا آغاز کردیا۔شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے داسو اور دیامیر بھاشا ڈیم پر کام شروع کیا ہے ،ان منصوبوں سے بجلی سستی ہوگی ،بجلی سستی ہوجائے تو بہت سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں،مسئلے کا حل مہنگی بجلی کی حوصلہ شکنی ہے،پاکستان میں اگر بجلی سستی ہوجائے تو بہت مسائل حل ہوجائیں گے،پناہ گاہیں غریبوں کیلئے بہت مددگار ہیں انہوں نے کہا کہ یہ میری پندرہویں وزارت ہے،تین سال حکومت کے گزر گئے، چوتھا سال الیکشن مہم کا ہوتا ہے،اب بہتر ماحول میں الیکشن کی طرف جانا چاہیے ،چوتھے سال میں الیکشن اصلاحات پر بات کرنی چاہیے،پاکستان میں وقت آگیا تلخیوں کو ختم کرنا ہوگا،اگر ہم نے تلخیاں ختم نہ کی تو الیکشن میں ٹرمپ اور جوبائیڈن والا حال ہوگا



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کئی گھنٹے بعد بھی بغیر کسی معاہدے کے ختم
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکہ-ایران مذاکرات کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر