حمزہ شہباز کی شوگر ملز نے ایف بی آر کا نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی نائب صدر و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کا ٹیکس آڈٹ نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔رمضان شوگر ملز کی دائر درخواست میں چیئرمین ایف بی آر، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ ایف بی آر نے 21 مئی کو 2015 کے ٹیکس آڈٹ کیلئے اظہارِ وجوہ کانوٹس بھجوایا، نوٹس پر تمام دستاویزات اور ریکارڈ کی فراہمی پرکمشنر اِن لینڈ ریونیو نے نوٹس واپس لے لیا تھا تاہم ڈپٹی کمشنر آڈٹ نے بدنیتی کی بنیاد پر شوکاز جاری کر دیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر رمضان شوگر ملز سے غیر قانونی طور پر ٹیکس کی مد میں رقم کا مطالبہ کر رہا ہے لہٰذا استدعا ہے کہ ٹیکس آڈٹ کا نوٹس غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر