کراچی (نیشنل ٹائمز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 72 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 3001 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار196 روپے ہوگئی ہے۔ یاد رہے عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 35 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 ہزار 612 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب وفاقی بجٹ میں ٹیکسز بڑھنے آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی کی قیمتوں کے اضافے سے جہاں عوام پر مہنگائی کے شدید اثرات پڑے ہیں، وہاں حکومت کی عوام دوست حکمت عملی کی وجہ سے مہنگائی کی شرح کم ہوکر 12.72 فیصد تک پہنچ گئی، جس کے باعث ہفتہ وار بنیادوں پر17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد کمی ہوگئی ہے۔ رواں ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ایک ہفتے میں زندہ مرغی فی کلو 6 روپے 50 پیسے، دال چنا کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 23 پیسے، انڈے فی درجن 2 روپے 10 پیسے مہنگے ہوئے۔
لہسن کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 59 پیسے مہنگا ہوا، چاول، دودھ، دہی، مٹن، بیف بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ اسی طرح حالیہ ہفتے میں پیٹرول 10 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 13روپے تک سستا، پیاز 7 روپے ، ٹماٹر 3 روپے 70 پیسے، چینی ایک روپے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 18 روپے تک کمی ہوئی۔ دال مونگ، دال ماش، آلو، آٹا، سگریٹ کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔



