شہباز شریف کا ایف آئی اے کی طلبی پر عدالت سے رجوع کرنے کا امکان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شہباز شریف نےایف آئی اے کی طلبی پر عدالت سے رجوع کرنے پر غور شروع کر دیا ۔ نوٹسز کے خلاف مختلف آپشنز پر غور قاٸد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایف آٸی اے کی جانب سے طلبی کے نوٹس پر مختلف قانونی آپشنز پر غور کے لیے اپنے وکلا سے مشاورتی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ شہباز شریف اپنی لیگل ٹیم سے کل شام ملاقات کریں گے اور ایف آٸی اے کے نوٹسز کے خلاف قانونی اپشنز پر غور کیا جاٸے ۔لیگل ٹیم کے ذراٸع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر سکتے ہیں جبکہ اس نوٹس کو عدالت میں چیلنج کر کے کالعدم قرار دینے پر بھی غور کیا جاٸے گا ۔ ذراٸع کے مطابق شہباز شریف اگلا قانونی لاٸحہ عمل لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد طے کریں گے ۔ اور موجودہ صورتحال میں جو قانونی طریقہ کار مناسب ہوا وہ اختیار کیا جاٸے گا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر