انگین آلتان سے فراڈ کرنے والا ملزم دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حوالے

لاہور(نیشنل ٹائمز)فراڈ اور جعلسازی کے مقدمے میں نامزد ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کاشف ضمیر کو دو روز کےجسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔پولیس نے ترک اداکار انگین آلتان سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے ملزم کاشف ضمیر کو دو روز کےجسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ملزم کاشف ضمیر پر ترک اداکار کو پاکستان بلا کر9 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے ہیرو انگین التان سے فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کاشف ضمیر ٹک ٹاکر اور ریکارڈ یافتہ ہے، گرفتاری کے وقت ملزم کے گھر سے بلیو لائٹ اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی برآمد ہوئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف ترک اداکار کی درخواست پر تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہے۔پولیس کے مطابق ترک اداکار نے بذریعہ ای میل آئی جی پنجاب کو درخواست بھیجی تھی، ملزم نے 9 کروڑ روپے کے جعلی چیک اور ڈرافٹ بناکر ترکی بھیجے تھے۔ڈی ایس پی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم کاشف کے خلاف سیالکوٹ اور لاہور میں فراڈ کے 6 مقدمات درج ہیں۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کئی گھنٹے بعد بھی بغیر کسی معاہدے کے ختم
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکہ-ایران مذاکرات کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر