ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا کو عدالتی ریلیف مل گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا کو عدالتی ریلیف مل گیا ۔سپریم کورٹ نے صوفیہ مرزا کے سابق شوہر کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور ریڈ وارنٹ ختم کرنے سے متعلق بھی لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا ۔ سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے تحریری حکم جاری کردیا۔ فل بینچ میں جسٹس سیدمنصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے صوفیہ مرزا کے سابق شوہر کا نام ای سی ایل سی نکالنے اور ریڈ وارنٹ ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔صوفیہ مرزا نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا، صوفیہ مرزا نے اپنے سابق شوہر سے دونوں بچیوں کی حوالگی کا کیس دائر کررکھا ہے۔صوفیہ مرزا نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں نقطہ اٹھایا تھا کہ سابق شوہر عمر فاروق ظہور دونوں بچیوں کو لیکر بیرون ملک فرار ہے لیکن لاہور ہائیکورٹ نے سابق شوہر کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور ریڈ وارنٹ ختم کرنے کا فیصلہ سنایا جو حقائق کے برعکس ہے عدالت اس فیصلہ کو کلعدم قرار دے ۔سپریم کورٹ نے صوفیہ مرزا کے سابق شوہر کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور ریڈ وارنٹ ختم کرنے سے متعلق بھی لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر