اکبر ایس بابر نے سپریم کورٹ کے 8 ججز کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی کے بانی رکن ایک اکبر ایس بابر نے گزشتہ روز جاری کئے گئے سپریم کورٹ کے آٹھ ججوں کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

گزشتہ روز اکثریتی فیصلہ دینے والے سپریم کورٹ کے آٹھ ججز کی جانب سے الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست کے فیصلہ پر عمل درآمد کے لیے وضاحت جاری کی گئی تھی۔فیصلے میں الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست کو تاخیری حربہ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا گیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست درست نہیں، الیکشن کمیشن نے خود بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین تسلیم کیا، الیکشن کمیشن وضاحت کے نام پر اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کر سکتا۔

اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کیسے کسی غیر منتخب شخص کو پی ٹی آئی کے لاکھوں کارکنوں پر مسلط کر سکتی ہے؟ یہ غیرآئینی، غیرقانونی، اورغیرجمہوری فیصلہ ہے جسے ہم چیلنج کر یں گے۔انٹرا پارٹی الیکشن کا ابھی فیصلہ ہوا نہیں پھر کیسے سپریم کورٹ کوئی حکم صادر کرسکتی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ شفاف پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر اور دیگر اگر منتخب ہو جائیں تو ہم بھی انہیں قبول کر لیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر