منکی پاکس کی پہلی ویکسین کی منظوری دیدی گئی

جنیوا (نیشنل ٹائمز) عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس کی پہلی ویکسین کی منظوری دے دی۔ عالمی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس کی پہلی ویکسین ایم وی اے، بی این کی منظوری دی ہے، منکی پاکس کی یہ ویکسین 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو 4 ہفتوں کے فرق سے 2 خوراکوں میں دی جا سکے گی، منظور شدہ ویکسین وائرس کے خلاف ایک خوراک کے بعد 76 فیصد اور 2 خوراکوں کے بعد 82 فیصد مؤثر پائی گئی۔
بتایا جارہا ہے کہ عالمی ادارہ برائے صحت منکی پاکس کو پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے چکا ہے، منکی پاکس کا وائرس 121 ممالک تک پھیل چکا ہے، رواں سال اب تک 500 افراد اس سے ہلاک ہوئے ہیں، ہائی رسک گروپس اور کمزور قوتِ مدافعت والے افراد میں منکی پاکس کی شرحِ اموات 10 فیصد تک ہو سکتی ہے۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان میں منکی پاکس وائرس کے 5 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جو مختلف ممالک سے سفر کرکے آنے والوں میں پائے گئے ہیں، قومی ادارہ صحت نے منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایڈوائزری جاری کی ہے، منکی پاکس ایڈوائزری میں مرض سے نمٹنے کی گائیڈلائنز فراہم کی گئی ہیں۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ منکی پاکس سے متاثرہ افراد کے چہرے اور جسم پر دانے اور بخار ہوجاتا ہے، منکی پاکس سے متاثرہ افراد سردرد اور جسم درد کی شکایت کرتے ہیں، منکی پاکس سے مریض دو سے چار ہفتے تک متاثر رہتا ہے، منکی پاکس کی موجودہ لہر اس کی دوسری قسم ہے جو اموات کی وجہ بن رہی ہے، منکی پاکس کی دوسری قسم افریقی ممالک میں سامنے آئی ہے ، منکی پاکس سے متاثرہ مریض کو تبدرست ہونے تک آئسولیشن میں رکھا جاتا ہے، منکی پاکس سے متاثرہ 99 فیصد مریض زندہ رہتے ہیں، قومی ادارہ صحت اور این سی اوسی تمام تر صورتحال کو مانیٹر کررہی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر