حکومت نے الیکشن کمیشن کے اختیارات سلب کر لئے، احسن اقبال

لاہور(نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ( ن )کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن چرانے کیلئے حکومت نے الیکشن کمیشن کے اختیارات سلب کر لئے ہیں،اپوزیشن لیڈر کی تقریر کو وزیراعظم کی ہدایت پر روکا گیا، ہفتہ کولاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت جب سے آئی ہے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، حکومت صرف نفرت، حسد اور بغض پر قائم ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے نالائقی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے، حکومت ناقابل اعتبار ہے، ان کی کسی بات پر اعتبار نہیں ہے،انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں اپوزیشن کے خلاف کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت نہیں رکھتی،احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے انتخابی قوانین کو بلڈوز کیا ہے، الیکشن چرانے کے لیے الیکشن کمیشن کے اختیارات حکومت نے اپنے پاس لے لیے ہیں،جنرل سیکرٹری( ن) لیگ کا کہنا تھا کہ آئین میں ترمیم دو تہائی اکثریت سے کی جاتی ہے لیکن موجودہ حکومت نے الیکشن کمیشن سے بھی مشاورت نہیں کی، حکومت کو شکایت ہے کہ الیکشن کمیشن نے ان کی چوری کیوں پکڑی،انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ قرضہ کمیشن رپورٹ کہاں گئی؟ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ موجودہ حکومت نے ماضی کے مقابلے میں زیادہ قرض لیا اس پر وہ رپورٹ چھپا دی گئی، عمران خان بتائیں کہ 13ہزار ارب روپے سے کون سے منصوبے شروع کیے، ہم ایک ایک پائی کا حسان دینے کے لیے تیار ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر