اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے گرفتار ارکان کے لیے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دے دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ارکان کے لیے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دے دیا ہے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین کی درخواست منظور کرلی اور پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کی درخواست پر دستخط کردیے ہیں.

اسپیکر کے دستخط کے بعد قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں مراسلہ وزارت داخلہ کو ارسال کردیا قبل ازیں تحریک انصاف گرفتار رہنما اور رکن قومی اسمبلی زین قریشی نے کہا کہ زیر حراست تمام 10 اراکین اور عامر ڈوگر نے درخواست اسپیکر کو دے دی، عامر ڈوگر ابھی بھی اسپیکر کے پاس بیٹھے ہیں، انہوں نے درخواست دی ہے، اراکین کی سیکیورٹی کے پیش نظر پارلیمنٹ لاجز میں ان کے فلیٹس کو سب جیل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے.
واضح رہے کہ 2 روز قبل اسپیکر سردار ایاز صادق نے 10 گرفتار ارکان قومی اسمبلی شیر افضل مروت، ملک محمد عامر ڈوگر، محمد احمد چٹھہ، مخدوم زین حسین قریشی، شیخ وقاص اکرم، زبیر خان وزیر، اویس حیدر جھکڑ، سید شاہ احد شاہ ، نسیم علی شاہ اور یوسف خان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے تھے اور انہیں پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی.
اسپیکر نے پروڈکشن آڈرز قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریقہ کار 2007 کے قاعدہ 108 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت جاری کیے تھے اس سے قبل بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں تحریک انصاف کے وفد نے پروڈکشن آرڈر کے اجرا کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی پاکستان تحریک انصاف کے وفد میں بیرسٹر گوہر، داوڑ کنڈی اور علی محمد خان شامل تھے. بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ ابھی تک گرفتار ممبران کو اسمبلی لانے کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے اور انہیں اسپیکر کے حکم پر فوری طور پر اجلاس میں لایا جائے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسپیکر نے زبانی کہا تھا اور آج ہم تحریری حکم نامے لیے اسپیکر آفس پہنچے ہیں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، محسن نقوی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس حوالے سے اسپیکر چیمبر میں ایاز صادق سے ملاقات کی تھی.
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ پروڈکشن آرڈر کے لیے تحریری درخواست کی ضرورت نہیں ہے امید ہے جلد پروڈکشن آرڈر جاری ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر ہمارا قانون حق ہے کیونکہ اسمبلی کے فلور سے ممبران کو گرفتار کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر