وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملائشیا کے ہم منصب حشام الدین حسین کی ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترکی میں جاری انطالیہ سفارتی فورم کے موقع پر ہفتہ کوملائشیا کے اپنے ہم منصب حشام الدین حسین کےساتھ ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ملائشیا کے ساتھ دیرینہ، گہرے، برادرانہ مراسم ہیں۔ پاکستان، ملائشیا کے ساتھ اقتصادی، تجارتی ،دفاعی، تعلیمی، ٹیکنالوجی کے تبادلے سمیت کثیرالجہتی شعبہ جات میں سٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے، دونوں وزرائے خارجہ نے کورونا کی وبائی صورتحال کے نتیجے میں سامنے آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ، او آئی سی، آسیان سمیت عالمی فورمز پر دو طرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔وزیر خارجہ نے ملائشین ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اوربھارت کے یکطرفہ اقدام کے باعث خطے کے امن کو درپیش خطرات اور ملائشین ہم منصب کو اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف، پاکستان کی جانب سے کی گئی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے اسلاموفوبیا کے خلاف، او آئی سی، اقوام متحدہ سمیت مختلف عالمی فورمز پر مل کر آواز اٹھانے اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے: جے ڈی وینس، امریکی وفد واپس روانہ
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکا جنگ جیت چکا، مذاکرات کامیاب ہوں نہ ہوں فرق نہیں پڑتا: ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر